: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض،1نومبر(ایجنسی) سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے خواتین کو کاریں چلانے کی اجازت دینے سے متعلق تجویز مسترد کردی ہے۔ شوریٰ کونسل نے اس سلسلے میں سوموار کے روز ایک مجوزہ بل پر غور کیا ہے۔یہ بل خواتین کی ڈرائیونگ کو قانونی شکل
دینے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے سے متعلق ہے۔ اجلاس کے دوران بعض ارکان نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایسا کوئی تعزیری ضابطہ موجود نہیں ہے جس میں یہ واضح طور پر کہا گیا ہو کہ خواتین کو کاریں چلانے کی ممانعت ہے جبکہ حکومت سرے سے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس ہی جاری نہیں کرتی ہے۔